ہر ادارہ اپنے فرائض سے متعلق عوام کو جوابدہ ہے

Ahsan Iqbal 2

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہر ادارہ اپنے فرائض کی ادائیگی سے متعلق عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔ وزارت داخلہ سے جڑے تمام اداروں کو ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماتحت تمام اداروں کے سربراہان پر بہت بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ کارکردگی کو جدید اسلوب میں ڈھالنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ وزارت داخلہ سے جڑے تمام اداروں کو ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا صوبائی اداروں پر اثر ہوتا ہے۔ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے بغیر کسی کو سڑک پر نہ آنے دیا جائے۔ انہوں نے نادرا کے نظام کو مزید بہتر اور مؤثر طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ سما

INTERIOR MINISTER

seat belt

Tabool ads will show in this div