کپتان کے کھلاڑی تو نہاریوالے کے بھی نادہندہ ہیں،کنور نوید جمیل

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں این اے دو سو چھیالیس  سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنورنوید نے الزام لگایا ہے کہ عمران اسماعیل نہاری تو شوق سے کھاتے ہیں لیکن کھانے کے بعد پیسوں کیادائیگی نہیں کرتے۔

تحريک انصاف کے اميدوارعمران اسماعيل کئي بار کھلاڑيوں کے ساتھ فيڈرل بي ايريا کي مشہور نہاري کھانے پہنچے، نہاري سے لطف اندوز تو ہوتے ليکن تھوڑي ہي ديربعد مخالفانہ نعرے بازي نہاري کا مزہ کرکرا کرديتي۔

ليکن ايم کيو ايم کے اميدوار کنورنويد نے الزام لگايا کہ نہاري والے نے شکايت کي ہے عمران اسماعيل تو پيسے ہي نہيں ديتے۔ عمران اسماعيل کہتے ہيں فيڈرل بي ايريا ان کا علاقہ ہے اور وہ نہاري کھانے بار بار جائيں گے۔

عمران اسماعيل ايک بار سخت گرمي ميں لياقت آباد پہنچے تو ايک گلاس ستو پيا ليکن يہ کيا، انہوں نے تو صرف ايک گلاس کے ايک ہزار روپے ستو والے کي جيب ميں ڈال ديئے۔
شہري حيران ہيں کہ کس کي بات کا يقين کريں۔ عمران اسماعيل ايک گلاس ستو کے ايک ہزار روپے دے سکتے ہيں تو نہاري کے پيسے کيوں نہيں؟۔ سماء

کے

sargodha

fame

power cuts

Karachi Airport

Tabool ads will show in this div