چین کے صدر کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پرگفتگو

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : چینی صدر شی چن پنگ نے اسلام اباد میں سابق صدر آصف علی زرداری،عمران خان اور مولانا فضل الرحمن سمیت سیاسی قیادت سے ملاقات کی،چینی صدر نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام پر سیاسی قیادت کی تعریف کی۔

چینی صدر نے پاکستاني سياسي قيادت سے مقامي ہوٹل ميں ملاقات کي، چيني صدر نے سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری،شیری رحمان اور رحمان ملک سے ملاقات کی،جس میں سابق صدر نے پاکستان سے دفاعی اور معاشی شعبے میں تعاون پر چيني صدرکا شکریہ ادا کیا،بعد ازاں سیاسی قیادت سے ان کی ملاقات اجتماعي ملاقات میں تبدیل ہو گئی،اجتماعی طور پر چینی صدر سے ملنے والوں میں آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں کے علاوہ عمران خان،شاہ محمود قریشی،مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت حسین،قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ اور انیسہ زیب طاہر خیلی،جماعت اسلامی کے لیاقت لیاقت بلوچ اور میاں اسلم،وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شامل تھے،ملاقات میں اے این پی کی نمائندگی افرا سیاب خٹک نے کي۔

ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس ميں چینی صدر نے پاکستان میں جمہوریت مستحکم کرنے کے حوالے سے سیاسی قیادت کے فیصلوں اور کردار کی تعریف کی ملاقات میں دفاعی،سیاسی،اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید وسعت دینے پر باہمی اتفاق کیا گیا،چینی صدر نے یقین دلایا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بیس ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جايئں گے،چینی صدر نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔ سماء

کی

کے

سے

birthday

Bhutto

Tabool ads will show in this div