آپریشن ضرب عضب خطے میں امن کیلئے گیم چینجر قرار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : چین کے صدر سے پاکستانی مسلح افواج کے سربراہان  نے ملاقات کی، ملاقات مین سول نیو کلیئر اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ صدر شی چن پنگ نے  آپریشن ضرب عضب کو خطے میں امن کے لئے گیم چینجر قرار دے دیا۔

وزیراعظم آفس میں سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں دستخط کی تقریب کے فوری بعد عسکری قیادت نے مشترکہ طور پر چینی صدر  شی چن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، ایئرچیف سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی دفاعی ضروریات ، خطے کی صورت حال ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی اے ای اے کے قوانین کے مطابق سول جوہری تعاون جاری رہے گا۔

چین صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتےہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے خطے میں گیم چینجر ہے، انہوں نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے منصوبے کو توسیع دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔ سماء

میں

republic

آپریشن ضرب عضب

guddu

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div