پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : چینی صدر شی چن پنگ کے پاکستانی قیادت سے مذاکرات کے بعد ، مشترکہ اعلاميہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور چین کا دفاعی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا اعلان ۔ باہمی تجارت کا حجم تین برسوں میں 15 سے 20 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے پر اتفاق اور   پاک چین اقتصادی راہداری جلد از جلد مکمل کرنے کا عزم ، ایک دوسرے کی سلامتی کے تحفظ اور دہشت گردی کیخلاف تعاون بڑھایا جائے گا۔

20 نکاتی مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے  کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اصولوں کے مطابق ایٹمی تعاون جاری رکھا جائیگا ، مشترکہ دفاعی مشقوں ، اسٹرٹیجک کمیونيکيشن بڑھانے ، انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے اور دہشتگرد تنظیم ای ٹی آئی ایم کیخلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامئے کے مطابق پاک چین آزادانہ تجارت کےمعاہدے کیلئے بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ اقتصادی راہداری کے قیام کیلئے پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ بینکنگ کے شعبہ کو فروغ دیا جائے گا ، چین آئندہ 5 سال میں دو ہزار پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا۔

مشترکہ میرین سائنسی تحقیقی مرکز پاکستان میں قائم کرنے پر اتفاق اور   دونوں ممالک میری ٹائم اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں بھی تعاون کریں گے۔ لاہوراورچینی شہر چانگ ڈو جبکہ گوارد اور زوہائی جڑواں شہر قرار دیدیئے گئے۔ صدرممنون حسین نے چینی ہم منصب کی ، دورے کی دعوت قبول کرلی۔ سماء

کا

mehndi

جاری

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div