مہمان چینی صدر آج پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے
اسلام آباد: عظیم دوست ملک چین کے صدر شی چن پنگ آج اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ اِسی لیے قومی اسمبلی کی عمارت کو بھی دُلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔
صدر شی چن پنگ کے خطاب سے پہلے پارلیمنٹ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ برقی قمقموں کی مدد سے قومی اسمبلی کی عمارت پر پاکستان اور چین کے پرچم بھی جگمگارہے ہیں۔
ہرطرف رنگ و روشنی کی برسات ہے جبکہ چینی صدر کیساتھ اُن کے پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے دیوقامت پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ کی طرف جانیوالے راستوں پر سیکیورٹی بھی انتہائی سخت ہے جہاں ناکے لگاکر اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔ سماء
birthday
Ishaq Dar
dacoit
تبولا
Tabool ads will show in this div