پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، چینی صدر

اسلام آباد:چین کے صدرشی چن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے،ایشیا میں اقتصادی ترقی پاکستان اورچین کی منزل اوراقتصادی راہداری مشترکہ ترقی کےحصول کامنصوبہ ہے جس سے پاکستان کے تمام علاقے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کے مواقع موجود ہیں,اسکی ہر ممکن مدد اور باہمی اقتصادی ترقی اورتعاون کومکمل تحفظ دیکر اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل ہررکاوٹ مل کردورکریں گے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرشی چن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لے کرآیاہوں،پاکستان میرے لیے دوسرے گھرکی طرح ہے، چین کی قیادت پاکستان کی مہمان نوازی کی معترف ہے ،یہ ہمارا اچھا دوست، اچھا ہمسایہ اور بھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان متعددمنصوبوں پر دستخط سے باہمی تعاون کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

صدر شی چن پنگ نے کہا کہ چین ترقی پزیر ملکو ں کا مخلص شراکت دار ہے۔ ترقی اورامن پرمبنی خارجہ پالیسی ہمارانصب العین ہے،چین دوسرےملکوں میں عدم مداخلت کی پالیسی پرکاربندہے لیکن افغانستان کےمعاملےپرپاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے،خطےمیں امن،ترقی اورخوشحالی ہماراہدف ہے جس کے لیے ملکرکام کرتےرہیں گے۔

صدر شی چن پنگ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، اس جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، چیلنجزسے نمٹنےکیلئے چین پاکستان کی کاوشوں کامعترف ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نئےچین کوتسلیم کرنےوالاپہلاملک تھا،چین کیساتھ سفارتی روابط استوارکرنیوالاپہلامسلم ملک  بھی پاکستان ہی تھا۔ ہم پاک چین لازوال دوستی کی نئی راہوں کوفروغ دےرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ثقافت،تہذیب اورتاریخ کےرشتوں میں بندھے ہیں،پاکستان کےساتھ تعاون اورترقی ہماری اولین ترجیح ہے،دونوں ممالک ہرشعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

چین کے صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان اورچین کےعوام ایک خاندان کی ماننداورایک دوسرےکے قابل اعتمادساتھی،عظیم دوست اورعظیم ہمسایہ ملک ہیں،قدرتی آفات اورمشکلات میں پاکستان نےہمیشہ چین کا ساتھ دیااور جب بھی ضرورت پڑی چین نےآگےبڑھ کرپاکستان کی مددکی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی ہمالیہ سےبلند،سمندرسےگہری اور شہدسےزیادہ میٹھی ہے،یہ دوستی آئندہ نسلوں کیلئےاثاثہ اورحقیقی معنوں میں سدا بہار ہےاورچین یہ دوستی مزیدمستحکم بنانےکیلئےکوشاں ہے۔

چینی صدرچن پنگ نے اپنے خطاب میں شاعر مشرق کا بھی حوالہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید چین کی جدوجہد سے متعلق علامہ اقبال کے فرمودات چینی عوام کو خراج تحسین ہیں جنہیں وہ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سماء

birthday

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div