پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، وزیراعظم نواز شریف

ویب ایڈیٹڑ:

اسلام آباد:وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چین سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا موقف یکساں ہے،عالمی سطح پرپاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت جاری رکھےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین حقیقی معنوں میں آئرن برادر ہیں، عالمی سطح پررابطوں کافروغ تعلقات کومزیدمستحکم کرےگا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی قرار دیتے ہوئے اقتصادی اوردفاعی شعبوں میں چین کے تعاون کو سراہا اور ساتھ مل کرچلنے کےعزم کااعادہ کیا۔وزیراعظم  نے اقتصادی راہداری منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں کانتیجہ ہے،یہ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا اظہار ہے جس سے پاکستان کےتمام علاقےمستفیدہوں گے اور مستقبل میں دونوں ملکوں کےدرمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم نے چینی صدرشی چن پنگ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت کی آمد پاکستان کیلئے بہت خوشی کا باعث ہے، صدر شی چن پنگ ہمارے خاص مہمان اور ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، چین کے صدر پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے کہ چین میں ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے دل ایسے ملتے ہیں جیسے دریا اور پہاڑ، پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، دونوں ممالک امن  ترقی اورخوشحالی کیلئے مشترکہ اہداف پر ملکر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی بحران کے حل میں مدد کرنے پرچین کا شکرگزار ہے۔ سماء

mehndi

night

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div