جی ٹی روڈروانگی کیلئےنواز شریف کی سیکیورٹی کیسی ہوگی؟

اسلام آباد / لاہور : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کے دوران جی ٹی روڈ روانگی سے متعلق لائحہ عمل طے کرلیا، ریلی کے اطراف میں ہزاروں پولیس اہلکار، جب کہ ایلیٹ کمانڈوز بھی تعینات ہونگے۔ سماء کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نواز شریف سے منگل کے روز پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں جی ٹی روڈ روانگی اور ریلی سے متعلق حتمی انتظامات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا۔



نواز شریف ریلی کے ہمراہ فیض آباد، شمس آباد، رحمان آباد، چاندنی چوک سے ہوتے ہوئے لیاقت باغ پہنچیں گے۔ ریلی مریڑھ چوک سے کچہری چوک، سواں سے ہوتی ہوئی ٹی چوک پہنچے گی۔

نوازشریف کا رحمان آباد اور کچہری چوک پر خطاب کرنے کا بھی امکان ہے، ریلی فیض آباد پہنچنے پرمری روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگی، جب کہ میٹرو بس سروس بند کرنے سے متعلق فیصلہ آج کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا۔ سماء