چین کے صدر کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز
اسلام آباد
چین کے صدرشی چن پنگ کو ایوان صدرمیں ہونے والی پروقار تقریب میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔صدر شی چن پنگ نشان پاکستان کا اعزاز پانے والے سترہویں غیرملکی اورتیسرے چینی سربراہ ہیں۔
چینی صدر سے پہلے چین کے وزیراعظم لی پنگ اور صدر ہوجن تاؤ کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا جا چکا ہے۔نشان پاکستان پانے والی دیگر شخصیات میں دو امریکی صدور آئزن ہاور اور رچرڈ نکسن، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز، جنوبی افریقہ کے صدر نیلسن منڈیلا، بھارتی وزیراعظم مرار جی دیسائی، یوگوسلاویا کے صدر مارشل ٹیٹو، نیپال کے بادشاہ شاہ برندرا، برونائی کے سلطان حسن البلاکیا، امیر قطر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی، عمان کے سلطان قابوس بن سید، ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان، جاپان کے شاہ اکی ہیٹو اور سری لنکا کے صدر متھری بالا سری سینا شامل ہیں۔ فرقہ اسماعیلیہ کے سربراہ پرنس کریم آغا خان کو بھی جنرل ضیا الحق نے ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان عطا کیا تھا۔سماء