انٹرنیٹ میں خلل پرمریم نوازکےٹویٹ سےصارفین آگ بگولا

Aug 08, 2017

Maryam Zimadar Isb Pkg 28-07

دو روز قبل انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تو جیسے طوفان آگیا۔ سوشل میڈیا نے لوگوں کو نشے کی حد تک اپنا عادی بنا رکھا اس لیے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے پر خوب رد عمل بھی دیکھا گیا۔ انٹرنیٹ پر ہلچل سےہٹ کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے ایک ٹویٹ نے تو جیسے چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کردیا۔ ٹیکنالوجی سے متعلق  یہ ٹویٹ مریم نواز کو خاصا مہنگا پڑا کیونکہ پھر اس کے بعد ایک بحث چل نکلی اور ٹوئٹر صارفین نے مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنز کے نشتر برسائے۔

مریم نواز  نے اپنے ٹویٹ میں انٹرنیٹ میں خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تکنیکی خرابی کے باعث تھری جی / اور فورجی سروسز میں خلل ہے۔ امید ہے کہ نواز شریف پاکستان میں ٹیکنالوجی سے متعلق انقلاب لائے اس کی تعریف کی جائے گی‘‘۔

یہاں مریم کا اپنے والد کی تعریف کیلئے کہنا ان کی نواز شریف سے محبت کا تقاضا تھا اور غالبا وہ تھری جی اور فوری جی کی نشاندہی کر کے یہ بتانا چاہتی تھیں کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجیزنواز شریف کے دور حکومت میں آئیں ۔ لیکن شاید موقع محل مناسب نہ تھا، انٹرنیٹ کا غم صارفین نے اس ٹویٹ پر تنقید کر کے دھو ڈالا اور ایسے ایسے تبصرے کیے کہ جنہیں پڑھ کر ہنسی آجائے۔

MARYAM NAWAZ

internationa submarine cable

trolling on maryam nawaz

Tabool ads will show in this div