این اے 246 ضمنی انتخاب، 23 اپریل کو حلقے میں عام تعطیل کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : الیکشن کمیشن نے این اے 246 میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا، اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ ضمنی انتخاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

الیکشن کمشنر سندھ نے این اے 246 کراچی میں ضمنی انتخاب کے موقع پر

23 اپریل کو حلقہ میں عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا، جمعرات کو حلقے میں واقع اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ کے الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں تنبیہ کی ہے کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے، پریزائیڈنگ افسران پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی خط لکھ کر پابند کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ سماء

فیصلہ

lahore zoo

Tabool ads will show in this div