طاہرالقادری کےوطن پہنچتے ہی شیخ رشید کا ٹیلیفونک رابطہ

shaikh and TUQ

راولپنڈی:سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکڑ طاہرالقادری کے وطن واپس پہنچتے ہی سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری اوسلو ناروے سے آج صبح لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ ناصر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وطن واپس پہنچنے پر شیخ رشید نے طاہرالقادری سے ٹیلیفونک رابطے میں انہیں وطن واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہ پاکستان آنے پرمبارک ہو، انشاء اللہ جلسے میں ملاقات ہوگی۔

شیخ رشید نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو یقین دہانی کرائی کہ جلسے میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی مل کربنائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق نے بھی پاکستان عوامی تحریک کے ناصر باغ جلسے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ق لیگ کے وفد کی قیادت چوہدری پرویز الہیٰ کریں گے۔ سماء

tahir ul qadri

SHAIKH RASHEED

PML Q

Nasir Bagh jalsa

Tabool ads will show in this div