دورہ پاکستان مکمل، چینی صدر واپس روانہ
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد: چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔
نورخان ائربیس پر چین کے صدر اور ان کی اہلیہ کو رخصت کرنے کے لیے وزیراعظم نوازشریف ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزرا موجود تھے۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی موجود تھیں ۔ وزیراعظم اور اعلیٰ حکام نے چین کے صدر کوہاتھ ہلا کر گرمجوشی سے الوداع کہا ۔ فضا میں پاک فضائیہ کے 8 جے ایف تھنڈرطیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو حفاظتی حصارمیں لےلیا۔
ایوان صدر سے نورخان ائر بیس روانگی کے موقع پرصدر شی چن پنگ کو ہم منصب صدر ممنون حسین نے مرکزی دروازے پر آ کر رخصت کیا۔ صدرشی چن پنگ کی وطن روانگی کے موقع پرسخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے،روانگی سے پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نورخان ائر بیس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔سماء