کارگل جنگ؛ شہید کیپٹن راجہ جاوید اقبال کی آج 18 ویں برسی

MZ KARGIL HERO PKG 07-08 ALI

راولپنڈی:  کارگل کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے کيپٹن راجہ جاويد اقبال کي اٹھارويں برسي آج منائی جارہی ہے۔

شہيد کارگل کيپٹن راجہ جاوید اقبال 5 اگست 1999 کو ربانی پوسٹ بٹالاک سیکٹر پر اُس وقت شہادت کا جام نوش کيا جب وہ محاذ سے انڈین پوسٹ تباہ کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ گزشتہ روز لوٹن میں ان کی برسی منائی گئی۔

کيپٹن راجہ جاويد شہيد 1972  میں برطانیہ کے شہر لوٹن میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1989 میں پاکستان گئے۔ والد اور والدہ کے مطابق 15 سال کی عمر میں افغان جنگ اور کشمیر میں بھارتی مظالم دیکھ کر  پاک فوج جوائن کرنے کا ارادہ کیا۔

کیپٹن راجہ جاوید اقبال کو بہادري پر تمغہ  بسالت سے نوازا گيا۔ والدہ کہتي ہيں اُنہيں اپنے بیٹے کی پاکستان کے لئے شہادت پر فخر ہے۔

pak army

Kargil war

captain Raja Javed Iqbal

Tabool ads will show in this div