سندھ حکومت کا کروڑوں روپے کا بائیو میٹرک سسٹم ناکارہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سندھ حکومت کا کروڑوں روپے کا پروجیکٹ ناکارہ ہوگیا، ملازمین کی الیکٹرانک حاضری کیلئے لگایا گیا بائیومیٹرک سسٹم ایک دن بھی نہ چل سکا۔

سندھ حکومت کا کروڑوں روپے کی لاگت سے سندھ سیکریٹریٹ میں لگایا گیا بائیومیٹرک سسٹم ایک دن بھی چل نہ سکا، سندھ سیکریٹریٹ کے 7 ہزار ملازمین رجسٹر پر حاضری لگانے پر مجبور ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک سال قبل نوٹس لیا تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی، محکمے کے افسران نے مزید 2 کروڑ روپے طلب کرلی، افسران کے مطابق غیرمعیاری بائیومیٹرک سسٹم لگانے سے مشینیں نہ چلیں، کمیشن کے بدلے افسران نے من پسند کمپنی سے بائیومیٹرک سسٹم خریدا تھا۔ سماء

سندھ

Video

final

ناکارہ

Tabool ads will show in this div