کوئی وزیراعظم مدت پوری کیوں نہیں کرتا، اب جواب ڈھونڈنا ہوگا

Aug 07, 2017

NS 3rd Day Activity Isb Pkg 07-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/NS-3rd-Day-Activity-Isb-Pkg-07-08.mp4"][/video]

اسلام آباد: سابق وزیراعظم سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، نوازشریف کہتے ہیں کوئی وزیراعظم مدت پوری کیوں نہیں کرتا، اب جواب ڈھونڈنا ہوگا، کچھ لوگ مل کر اس ملک کی سمت ٹھیک کر دیں، عوام کی حکمرانی اور مینڈیٹ کی عزت ہونی چاہیے۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں نوازشریف کی مصروفیات کا تیسرا روز صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا اقتدار میں چار سال کس طرح گزارے میں ہی جانتا ہوں۔ آئین بنا پھر بھی مارشل لاء لگتے رہے اور 70 سال میں کوئی ایک بھی وزیر اعظم مدت پوری نہ کرسکا، اس پر کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں اب ان سوالات کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے ۔ میڈیا،سول سوسائٹی، سیاستدان ملکرجواب تلاش کریں ، عوام کی حکمرانی اور مینڈیٹ کی عزت ہونی چاہیے، ادارےایک دوسرےکا احترام نہیں کرینگے تو ملک آگے نہیں جاسکتا ۔

وزارت عظمی سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، کچھ لوگ مل کر اس ملک کی سمت ٹھیک کر دیں، سابق وزریاعظم سے چوہدری نثار، گورنر پنجاب ، وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء برادری کی بیٹھکیں، کالے کوٹ والوں نے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی ۔

قانونی ٹیم سے مشاورت کے دوران یہ بھی طے پایا پانامہ فیصلے پر نظرثانی اپیل آئندہ چند روزمیں ہی دائر کر دی جائے گی ۔ سماء

PML N

Nawaz Shariff

Tabool ads will show in this div