پاک چین اقتصادی راہداری،چینی باشندوں کی سیکیورٹی پاک فوج کےسپرد

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی : پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک چين اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی پاک فوج کی خصوصی اسکواڈ کے سپرد کردی گئیں ہیں، اسپيشل سيکيورٹی ڈويژن ميں آرمی بٹالين اور سول آرمز فورسز بھی شامل ہوں گیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری اور پاکستان بھر میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے سپرد کردی گئی۔ اسپيشل سيکيورٹی ڈويژن ميں آرمی بٹالين اور سول ٓآرمڈ فورسز بھی شامل ہوں گيں۔ اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن پاکستان بھر میں مقیم چینی انجینیرز، پروجیکٹ ڈائریکٹرز، ماہرین اور دیگر باشندوں کی حفاظت پر مامور ہونگے۔

اس مقصد کے لیے دس ہزار فوجی دستے تشکیل دیئے گئے ہیں، جبکہ اس سیکیورٹی ڈویژن کی سربراہی فوج کے میجر جنرل کریں گے، جسے براہ راست جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ دس ہزار فوجی دستوں میں سے پانچ ہزار فوجی پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) سے ہوگا.

واضح رہے کہ پاکستانی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں چینی صدر نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی ماہرین کی سیکیورٹی کا معاملہ اٹھایا تھا، جس کے بعد صدر پاکستان کی جانب سے چینی صدر کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ اس حوالے سے فیصلہ کیا جا چکا ہے ، جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ سماء

کی

mehndi

damascus

پاک فوج

nicl

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div