جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم کی الیکشن کمیشن پر تنقید

اسٹاف رپورٹ


کراچی : جمعيت علمائے اسلام نے عزيز آباد کي سيٹ پر جماعت اسلامي کي حمايت کا اعلان کرديا ۔۔ جماعت اسلامي کے رہنما حافظ نعيم الرحمان نے اس موقع پر اليکشن کميشن کو تنقيد کا نشانہ بنايا۔

کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں میں جعلی اندراج آج بھی موجود ہے، پولنگ کےعملےميں کےپی ٹی کےلوگ شامل ہيں، ایم کیوایم دھاندلی کےذریعے الیکشن جیتنا چاہتی ہے، اليکشن کميشن کسی بھی مطالبے پر عمل نہيں کر رہا، لگتا ہے اليکشن کميشن کراچی ميں اصلاحات نہيں چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابرغوری نے نارتھ کراچی کے پلاٹوں پر قبضہ کیا، ايم کيو ايم سے مقابلہ سياسی جماعت نہيں مافيا سمجھ کر لڑتے ہيں، بابرغوری کے کام سب کے سامنے ہيں، ايم کيو ايم مافيا نے تمام اداروں ميں اپنے نمائندے چھوڑے ہوئے ہيں، کے پی ٹی ملازمين کو ريٹرننگ افسربنايا گیا ہے۔ سماء

کی

کے

پر

dialogues

climate

crowned

Tabool ads will show in this div