وزارت پانی وبجلی اورپٹرولیم ختم؛وزارتوں کی تعداد بڑھادی گئی

cabinet

اسلام آباد: وفاقی وزارتوں کی تعداد اکتیس سے بڑھا کر چونتیس کر دی گئی ۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل ختم کر دی گئیں ۔ وفاقی وزارتوں کی تنظیم نو اور نئی وزارتوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ کیبنیٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزارتوں کی تعداد اکتیس سے بڑھا کر چونتیس کر دی گئی ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل ختم کردی گئیں ۔

وفاقی وزارتوں کی تنظیم نو اور نئی وزارتوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق نجکاری اور شماریات کو وزارت خزانہ سے الگ کرکے نئی وزارتیں بنادی گئی ہیں۔

نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو بھی وزارت داخلہ سے علیحدہ کر کے نئی وزارت قائم کر دی گئی ۔ وزارت توانائی کے نام سے نئی وزارت بنا دی گئی جس میں پیٹرولیم اور پاور کے ڈویژن شامل ہوں گے ۔

پوسٹل سروسزاورواٹرریسورسز کے نام سے نئی وزارتیں بنا دی گئی ہیں۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل ختم کردی گئی جبکہ وزارت ٹیکسٹائل کو وزارت تجارت میں ضم کر دیا گیا ۔ سماء

FEDERAL CABINET

federal government

federal ministers

Tabool ads will show in this div