اٹک کے قریب 5دوست دریا میں ڈوب گئے،ایک لاش برآمد

Sharda_or_Mahakali_River_AJTJ_P1020802اٹک : اٹک کے قریب دریائے ہرو میں ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن میں ایک دوست کی لاش پانی سے نکال لی گئی، جب کہ دیگر چار دوستوں کی تلاش جاری ہے۔ سماء کے مطابق اٹک کے قریب دریائے ہرو میں پانچ دوست پکنک منانے گئے تھے، جہاں گہرے پانی میں اترنے پر پانچوں دوست ڈوب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی غوطہ خور اور انتظامیہ وہاں پہنچی، تاہم دوستوں کو بروقت بچایا نہ جا سکا۔ ریسکیو اہل کاروں کے مطابق ایک دوست کی لاش نکال لی گئی ہے، جب کہ دیگر چار لڑکوں کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں کا تعلق اسلام آباد اور اٹک کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو کی شناخت زاہد حسین اور محمد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سماء

ATTOCK

rescue operation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div