عائشہ احد کے بعد سابق وزیرقانون کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

Seemal Kamran Lhr Pkg 06-08

لاہور:حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدارعائشہ احد کی پریس کانفرنس کے بعد پنجاب کے سابق وزيرقانون راجہ بشارت کي اہليہ ہونے کي دعويدار سيمل کامران بھي ميدان ميں آگئيں۔ سيمل کامران نے پنجاب کے سابق وزيرقانون کے خلاف دھواں دھار پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راجہ بشارت نے شادی کی اور پھر طلاق بھی دے دی مگر اب ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ راجہ بشارت سامنے آؤ اوریہاں آکر جواب دو۔

سیمل کامران نے طلاق نامہ دکھاتے ہوئے کہا کہ راجہ بشارت، يہ ہے وہ طلاق نامہ جس کے لئے تم نے ميري زندگي اجيرن کي، ميں تمہيں يہ طلاق پينے نہيں دوں گي۔

سيمل کامران نے الزام لگايا کہ  راجہ بشارت نے طلاق کے بعد میری جائيداد، گاڑي اور زيورارت پر بھي قبضہ کرليا ۔  بولیں کہ مجھے ميري گاڑي واپس کرو راجہ بشارت ،گاڑي شوہر کو لے کر دي تھي بھگوڑے کو نہيں۔

دوسري جانب راجہ بشارت نے ٹسيمل کامران کے تمام الزامات کو مسترد کرديا ہے ۔

واضح رہے کہ راولپنڈي سے تعلق رکھنے والے راجہ بشارت ،سابق وزيراعليٰ پنجاب پرويز الہیٰ کے دور ميں قانون اور بلديات کے وزير تھے۔ سماء

PUNJAB

Ayesha Ahad

Raja Basharat

PMLN-Q

Seemal Kamran

Tabool ads will show in this div