شناختی کارڈ کی پابندی پر الطاف حسین کا احتجاج  

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی کےشہریوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

 

جناح گراؤنڈ میں کارکنوں سے خطاب میں الطاف حسین کا کیا کہنا تھا شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کا انوکھا قانون رینجرز نے کیوں لاگو کردیا۔

 

الطا ف حسین کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی صرف کراچی سے نہیں پورے پاکستان میں ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا ہر شہری حریت پسند ہے۔ لکھ لیں کہ کراچی کے عوام ایک نہ ایک دن غلامی سے نجات حاصل کرلیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ کراچی کوئی مقبوضہ علاقہ نہیں ۔ یہاں امن کے لیے مقامی پولیسنگ کا نظام رائج کیا جائے۔ یہاں پولیس ہمیشہ باہر سے لائی جاتی ہے۔

متحدہ کے قائد نے فوری بلدیاتی انتخابات ، دوہزار ایک کا بلدیاتی نظام اور مردم شماری کرانے کے مطالبات بھی کیے۔ سماء

rizvi

updates

galaxy

Tabool ads will show in this div