فریال اورعامر خان تنازعہ،فرینچ ماڈل بھی بول پڑیں

Aug 07, 2017

nintchdbpict000004786950

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/AMIR-BOXER-SOT-04-08.mp4"][/video]

پیرس : دیو مالائی جوڑے کی کہانی میں نئی انٹری فرینچ ماڈل نے مار دی، جس کا کہنا ہے کہ فریال کو پہلے ہی عامر کی فطرت اور جھوٹ پیار سے خبردار کردیا تھا۔ فرینچ ماڈل کے بیان کے بعد فریال مخدوم اور عامر خان کے درمیان دڑاڑوں مزید طویل ہوگئی ہیں۔ برطانوی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ماڈل ایگینٹائن کی جانب سے باکسر عامر خان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر خان ایک بے آبرو شخص ہے، جو اپنی بیوی کے پیٹ پیچھے رنگ رلیاں مناتا تھا، خاص کر ایسے وقت میں جب وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔ l_125214_100241_updates برطانوی خبر رساں اداروں کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ماڈل نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014 میں اس کا عامر خان سے تعلق رہا ہے، اس وقت عامر اور فریال کی شادی ہوچکی تھی اور وہ بچے کا باپ بننے والا تھا۔ divorce-law-court فرانسیسی ماڈل ایگینٹائن کا مزید کہنا تھا کہ عامر سے ملاقات کے بعد جب مجھے اس کی عادت کا پتا چلا تو انداز ہوگیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ سنجیدہ نہیں، میں نے اس موقع پر فریال کو سمھجھایا تھا کہ وہ عامر خان کو چھوڑ دے اور اب خوش ہوں کہ فریال نے میری بات مان لی۔ Screen-Shot-2014-09-28-at-10.07.16-AM ایگینٹائن کے مطابق اس وقت فریال نے مجھے گھر تباہ کرنے والی کہہ کر میری بات نہیں سنی تھی، ، میں نے فریال کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بے وفا عامر سے الگ ہوجائے۔ amir-khan-faryal-makhdoom-baby-lamaisah برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عامر خان اس سے قبل بھی مختلف ماڈلز اور دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات رکھ چکے ہیں، جب کہ کئی لڑکیوں کو عامر کی جانب سے تعلقات رکھنے کیلئے قیمت ادا کرنے کا بھی کہا گیا۔ af1 ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فریال اور عامر کی شادی سے چھ ماہ قبل تانیہ ریئڈ کی جانب سے بھی فریال کو 2012 میں عامر کی حرکات اور کردار کے مطابق آگاہ کیا گیا تھا، تاہم وہ عامر پر اندھا اعتماد کرتی تھی اور اس کو لگتا تھا کہ وہ ایک ایماندار اور مخلص شخص ہے۔  سماء

BOXER

Tabool ads will show in this div