قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس آج،عائشہ گلالئی بھی شریک ہونگی
اسلام آباد: الزامات کی سیاست سے بھرپور ہفتے کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج ہوگا، اجلاس میں تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی شرکت کریں گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں جمعہ کے روز پیش کیا جانے والا وقفہ سوالات بھی دوبارہ لیا جائے گا۔
عائشہ گلالئی رواں اجلاس میں پہلی مرتبہ آئیں گی جہاں وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے اہم بیان بھی دیں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا، جب کہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سابق رہنما پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے الزامات کے حوالے سے بھی گفت گو کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ اجلاس میں عائشہ گلالئی، عمران خان کے خلاف سنگین الزامات کے بارے میں بھی تبصرہ کیا جائے گا۔
