سرتاج عزیز نے تردید کردی
اسلام آباد : سرتاج عزیز نے عمران اسماعیل کے بیان کی تردید کردی، کہتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، صرف سلام دعا ہکی تھی۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل کے بیان کی تردید کردی، کہتے ہیں عمران خان کو مبارکباد نہیں دی، ایسی کوئی بات ہوئی ہی نہیں، صرف سلام دعا ہوئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال میں نے مبارکباد کا لفظ بولا، اس معاملے پر عمران خان سے پوچھ لیا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء کہتے ہیں کہ اپنے بیان پر قائم ہوں، حلفیہ کہتا ہوں کہ سرتاج عزیز نے مبارکباد دی، اسد عمر اور دیگر لوگ بھی وہاں موجود تھے۔ سماء