سرتاج عزیز کی مبارکباد؟، عمران اسماعیل کا تہلکہ خیز انکشاف
کراچی : عمران اسماعیل نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا، پی ٹی آئی رہنماء کہتے ہیں نواز شریف کی نااہلی پر سرتاج عزیز نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور مبارکباد دی۔
سماء کے پروگرام ایجنڈا 360 میں پی ٹی آئی رہنماء نے بڑا دعویٰ کردیا، عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی پر سرتاج عزیز نے عمران خان کو مبارکباد دی، عمران خان ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے، سرتاج عزیز آئے، سب سے مصافحہ کیا اور پھر مبارکباد پیش کی۔
ان کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مبارکباد ہو آپ نے بڑا معرکہ سر کرلیا ہے۔ سماء