برصغیر کے امن کا اصل دشمن بھارت ہے
سیالکوٹ : وفاقی وزير خارجہ خواجہ آصف نے بھارت کو برصغير ميں امن کا دشمن قرار دے ديا، کہتے ہيں کہ بھارت ايل او سی اور مغربی سرحد پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
سيالکوٹ کے مسلم لیگ ہاؤس میں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی راہ کو ہموار کرنے کی کوشش کی ہے، بھارت ایل او سی اور مغربی سرحد پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشتگردی کا سب سے بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔ سماء