مجھے بھی میر مرتضیٰ کی طرح قتل کر دیا جائیگا،ذوالفقارمرزا
ویب ایڈیٹر:
کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، مجھے یا اہل خانہ کی جان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور فریال تالپور ہوں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا نے کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے، خط کے متن کے مطابق ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ :میری اور فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، میری اور فیملی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مجھے یا میرے اہل خانہ کو کچھ بھی ہوا تو آصف زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہونگے، بیگم سے بھی پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے، خدشہ ہے مجھے بھی میر مرتضیٰ کی طرح قتل کر دیا جائیگا۔ سماء