پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث3 دہشت گرد گرفتار

54e73bae80874کراچی : کراچی کے علاقے میں حساس اداروں نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروپ بےنقاب ہوگیا، حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

663585-attack-1390683483-782-640x480 عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے، جب کہ دہشت گردوں کی شناخت لیاقت، عرفان اور ناصر کے ناموں سے ہوئی، گروپ کا سرغنہ لیاقت ہے۔ دہشت گردوں نے کورنگی، عوامی کالونی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ دہشت گردوں سے پولیس اہل کاروں کی لوٹی گئی ایم پی فائیو بھی ساتھ لے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ 125925_024421_updates ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد اپنے اہم ساتھیوں کو یقین دلانا چاہتے تھے کہ کلنگ انھوں نے کی ہیں، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحے کا فرانزک بھی کروایا جائے گا۔ سماء

INTELLIGENCE

POLICEMEN

KARACHI OPERATION

IOBs

Tabool ads will show in this div