پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ
کراچی : پی ایچ ایف نے پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ کروانےکافیصلہ کیا ہے، پہلا ایڈیشن رواں برس دسمبر میں پاکستان میں ہوگا۔
پاکستان سپرلیگ کاتجربہ کرکٹ میں کامیاب ہوا تو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی آنکھوں میں کچھ خواب سجائےاور پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
صرف پلان ہی نہیں کیا، پی ایچ ایف نے ایف آئی ایچ سے رابطہ بھی کرلیا ، ٹاپ رینکنگ ٹیموں کو دعوت نامے بھی بھیج دیئے گئے۔
پہلاایڈیشن دسمبر میں پاکستان میں ہوگا،پہلے ایڈیشن کیلئے پانچ فرنچائز کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی، ہر فرنچائز میں چھ فارن پلیئرز شامل ہوں گے۔ سماء