وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

ریاض:زیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب  پہنچ گئےآرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمرا ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورے کا بنیادی مقصد یمن کی صورتحال پرسعودی حکمرانوں سے مشاورت کرنا ہے۔ریاض پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سعودی عرب روانگی کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف ،معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمرا ہیں۔ وزیراعظم سعودی قیادت سے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔

یہ پہلاموقع ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ساتھ سعودی عرب پہنچے، مبصرین کے مطابق ایک روزہ دورے کےدوران انتہائی اہم فیصلے کیے جانے کا ا مکان ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div