لاہورمیں نوازشریف کا شیڈول کیا ہوگا؟

Aug 05, 2017

Nawaz Arrival Sheduel lhr Pkg 05-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Nawaz-Arrival-Sheduel-lhr-Pkg-05-08.mp4"][/video]

لاہور:نوازشریف کی لاہورآمد پر وزراء اور ارکان اسمبلی کو شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کا ٹاسک دےدیا گیا۔ نواز شریف کل اسلام آباد سے براستہ سڑک لاہور پہنچیں گے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شيڈول کو حتمي شکل دے دی۔ کارکنوں کا جوش و خروش بڑھانے کے ليے نئے  وزرا کي کارنر ميٹنگزبھی جاری ہیں۔

شيڈول کے مطابق نواز شريف کا پہلا پوائنٹ بابوصابو انٹر چينج ہوگا جہاں حلقہ این اے 121، 126 اور 128 کے ارکان اسمبلی کارکنوں کے ہمراہ اپنے قائد کا استقبال کریں گے۔ دوسرا پوائنٹ ڈبل سٹرکیں گلشن راوی ہو گا۔جہاں حلقہ این اے 122  کے لوگ صوبائی وزیر پرائمری ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کے ہمراہ اظہار یکجہتی کریں گے۔ لاہور میں پڑاؤ کا تیسرا پوائنٹ آوٹ فال روڈ ہو گا جہاں این اے 123 اور 124کے کارکنان  وفاقی وزیر پرویز ملک اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی قیادت میں موجود ہوں گے ۔ چوتھا پوائنٹ نیازی چوک ہوگا جہاں حلقہ این اے 118 اور 125 کے عوام ایم این اے ملک ریاض ، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ ، یاسین سوہل اور میاں نصیر کی قیادت میں اظہار یکجتی کریں گے۔ پانچوں پوائنٹ آزادی چوک ہوگا جہاں حلقہ این اے  130  کے ارکان اسمبلی  کی قیادت میں عوام اظہار یکجتی کریں گے ۔ آخری اور چھٹا پوائنٹ داتادربار ہوگاجہاں حلقہ این اے 119 ،127 اور نواز شریف کے اپنے حلقے این اے 120 کے لوگ شامل ہوں  گے ۔ سماء

schedule for lahore visit

Tabool ads will show in this div