مریم نواز شریف کا نیا ٹوئٹ سامنے آگیا

اسلام آباد : برطرف وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا نیا ٹوئٹ سامنے آگیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو معلوم تھا نواز شریف بارہ کہو سے گزریں گے، عوام ان کی گاڑی چوم چوم کر روتے رہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ "لوگوں کو معلوم تھا نوازشریف بارہ کہو سے گزریں گے، عوام ان کی گاڑی چوم چوم کر روتے رہے"۔
This is when people speak! They just knew that Nawaz Sharif would pass by! People were kissing his car, crying. Am an eye witness ! pic.twitter.com/4FjM9MoplY
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) 5 August 2017
Tomorrow belongs to those who see it coming ........ pic.twitter.com/TWpH2yByWp — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) 5 August 2017
People escorting Nawaz Sharif's car on our way back from Murree. It was unannounced. pic.twitter.com/vCembuPo5f
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) 5 August 2017
اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے بارہ کہو آمد کی مختلف تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "لیڈر جب کسی راستے سے گزرتا ہے تو کیا ہوتا ہے"۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر جب کسی راستے سے گزرتا ہے تو کیا ہوتا ہے، لوگوں کو معلوم تھا نواز شریف یہاں سے گزریں گے، لوگ ان کی گاڑی کو چوم رہے تھے، رو رہے تھے، میں خود اس بات کی عینی شاہد ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چھانگلہ گلی سے نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری سے براہ راست اسلام آباد پہنچے، جہاں اٹھال چوک پر کارکنوں کی جانب سے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا گیا اور جگہ جگہ گل پاشی کی گئی۔
اس موقع پر کارکنوں نے شیر آیا، شیر آیا کے نعرے بھی لگائے، جس پر نواز شریف نے گاڑی سے باہر آکر کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ سماء