وزیراعظم ریاض پہنچ گئے، آرمی چیف بھی ہمراہ، ظہرانے پر سعودی فرمانروا سے ملاقات
ویب ایڈیٹر
ریاض : وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے، سعودی شاہی محل میں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
یمن جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکستانی وفد ریاض پہنچ گیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت دوران پرواز طیارے میں یمن کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملکی مؤقف اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں سعودی شاہی محل میں ظہرانہ دیا گیا، اس موقع پر سعودی فرانروا سے ان کی ملاقات ہوئی جس میں یمن جنگ سے پیدا ہونی والی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی اپیل کے باوجود پاکستان نے یمن جنگ کا حصہ بننے سے انکار کردیا گیا، اس حوالے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ یمن جنگ کا حصہ نہ بنا جائے تاہم سعودی سلامتی کو خطرے کی صورت میں پاکستان برادر اسلامی مملک سے اپنی دوستی ہر طرح نبھائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب اور اتحادیوں نے یمن پر فضائی حملے بند کردیئے ہیں، اب تعمیر اور بحالی کیلئے آپریشن کیا جائے گا۔ سماء