جیت کا جشن منائیں، مخالفین کا بھی احترام کریں، الطاف حسین کی اپیل

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے کریم آباد میں جمع کارکنوں کو پر امن طور رہنے کی ہدایت کردی، کہتے ہیں جیت کا جشن ضرور منائیں مگر مخالفین کا احترام کریں۔

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کریم آباد میں جمع کارکنان سے اپیل کی ہے کہ کارکن مکمل طور پر پُرامن رہیں، جیت کا جشن ضرور منائیں مگر مخالفین کا احترام کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مخالف جماعتوں کے پرچم اور پوسٹر کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ کریم آباد پر متحدہ اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر لاٹھی چارج کیا اور مشتعل افراد کو منتشر کردیا تھا، تاہم مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سماء

hijacking

galaxy

Tabool ads will show in this div