این اے 246، جماعت اسلامی کا ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرنے سے انکار

ویب ایڈیٹر

کراچی : جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا، این اے 246 ضمنی انتخاب کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں ہمارا مقابلہ متحدہ کے پولنگ عملے اور جعلی ووٹر لسٹوں سے تھا، ادھوری شفافیت کو نہیں مانتے، رینجرز اور پولیس نے اچھا کردار ادا کیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے 246 ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا، بولے کہ حلقے میں آزاد اور شفاف انتخابات نہیں ہوئے، ہمارا مقابلہ متحدہ کے پولنگ عملے اور جعلی ووٹر لسٹوں سے تھا، ایسے انتخابات نہیں مانتے جس کی ووٹر لسٹیں سیکٹر آفسز مین بنی ہوں، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ووٹر لسٹیں دوبارہ نہیں بنائی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک میں انتخابی نظام میں خرابی ہے، آج پورے دن الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیتے رہے، ہمارے تحفظات دور نہیں کئے گئے، ادھوری شفافیت کو ماننے کو تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے رینجرز اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے آج اچھا کام کیا، ایم کیو ایم کو حالات خراب کرنے کا موقع نہیں ملا۔ سماء

street

Tabool ads will show in this div