عمران اسماعیل نے شکست تسلیم کرلی، کریم آباد واقعے پر متحدہ سے ناراض

ویب ایڈیٹر

کراچی : پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل نے این اے 246 ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی، ساتھ ہی ایم کیو ایم کے رویے پر بھی ناراضی کا اظہار کردیا، کہتے ہیں برتری ملنے کے باوجود ایسی کیا قیامت آگئی تھی کہ کریم آباد میں کیمپ پر حملہ کرادیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن لڑنے کا طریقہ نہیں ہے، ووٹوں کی گنتی میں متحدہ کو برتری حاصل ہے، پھر ایسی کیا قیامت آگئی کہ کریم آباد میں پی ٹی آئی کیمپ پر حملہ کرادیا گیا، ہمارے ورکرز، پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا گیا، کیا اس علاقے کی قسمت میں خوف ہی رہ گیا ہے؟۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کا رویہ دیکھ کر افسوس ہوا، مقابلہ ایک لاکھ 40 ہزار اور 32 ہزار ووٹوں میں تھا، بڑے مارجن سے شکست نہ دینے پر ایسا رویہ اپنایا گیا، ہم نے لوگوں کے دلوں میں خوف توڑنے کیلئے کام کیا۔

پی ٹی آئی رہنماء مزید بولے کہ رینجرز، پولیس نے آج بڑی جانفشانی سے کام کیا، جو بھی نتیجہ آیا تسلیم کریں گے، ايم کيو ايم والوں نے آج زيادتی کی، متحدہ کا رويہ ديکھ کر حيران ہورہا ہوں، اس پر بڑا غصہ ہے۔ سماء

militias

kate

Tabool ads will show in this div