مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری،مزید3کشمیری شہید
سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، جہاں سوپور میں تین کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا گیا ہے، بھارتی فوج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارے جانے والوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ کشمیری میڈیا سروس کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، جہاں سرینگر میں سوپور کے علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا گیا ہے۔

