نئی حج پالیسی منظور، درخواستوں کی وصولی کا 27 اپریل سے آغاز

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدی، حج درخواستوں کی وصولی 27 اپریل سے شروع ہوگی، عازمین حج کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کيا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بھجوائی گئی حج پالیسی 15-2014ء کی سمری پر دستخط کردیئے، وفاقی کابینہ کا اجلاس نہ ہونے کے باعث وزیراعظم نے پالیسی کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 27 اپریل سے شروع ہوگی، یہ سلسلہ 13 مئی تک جاری رہے گا، خوش نصیبوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے 14 مئی کو ہوگا۔ سماء

pacific

Tabool ads will show in this div