حلف کیوں نہیں اٹھایا؟ دانیال عزیزکا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے من پسند عہدہ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کردی۔ آج صبح ایوان صدر میں ہونے والی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے والے دانیال عزیز نے وفاقی وزیر نہ بنائے جانے پر قیادت سے ناراضگی کی اطلاعات کی تردید کردی۔
Narazgi ki khabron main koi sadaqat nahi. Nawaz Sharif ka saathi hoon aur dil se kaam kerta hoon . Leadership jaise kahe gi vaisa kerun ga
— Daniyal Aziz (@DaniyalNA116) August 4, 2017
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئيٹر پر اپنے پیغام میں دانیال عزیز نے پیغام لکھا کہ ’’ ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نواز شریف کا ساتھی ہوں اوردل سے کام کرتا ہوں ۔ لیڈر شپ جیسا کہے کی ویسا کروں گا‘‘۔
واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز نے تحفظات کے باعث آج وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔ ان کا نام حلف برداری کے لیے وزراء کی فہرست میں شامل تھا، وزیر مملکت بنائے جانے پر دانیال عزیز تقریب میں آئے ہی نہیں کیونکہ وہ وفاقی وزیر بننےکے خواہشمند تھے۔ سماء