عائشہ گلا لئی کےالزامات؛مریم اورنگزیب نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد:وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے بھی عائشہ گلالئی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پرعائد کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں ایک خاتون پر سیاست ہورہی ہے۔دوسروں کے بارے میں بات کرنے والوں کو اپنے گھر کی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔عائشہ گلا لئی کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔
عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کا فورم موجود ہے ۔خواتین کے حوالے سے اس فورم پر بھی بات ہونی چاہیے۔
مریم اورنگریب کا مزید کہناتھاکہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں۔ سماء
IMRAN KHAN
MARYAM AURANGZAIB
ayesha gulalai
تبولا
Tabool ads will show in this div