من پسند عہدہ نہ ملنے پر اختلاف،دانیال عزیز مکر گئے

172.16.22.9_07_20170804110522725

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز من پسند عہدہ نہ ملنے پر روٹھ گئے اور ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں حلف لینے نہ آئے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو وفاقی وزیر نہ بنایا جا سکا، جس کے بعد وزیر مملکت بنانے پر قیادت سے ناراض ہو کر دانیال نے حلف برداری تقریب میں بھی شرکت نہ کی اور  بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تحفظات کے باعث حلف نہیں اٹھایا۔

طلال چوہدری تو وزیر مملکت بن گئے لیکن دانیال عزیز وفاقی وزیر نہ بن سکے، جو وہ چاہتے تھے، مند پسند عہدہ نہ ملنے پر روٹھے ضم گھر پر ہی بیٹھے رہے اور حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے نہ آئے۔  دانیال عزیز کا نام حلف اٹھانے والے وزرا کی فہرست میں شامل تھا۔

دوسری جانب میڈیا میں آئی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نارضگی اور روٹھنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، میرا  نواز شریف سے کوئی جھگڑا یا ناراضگی نہیں۔ میں ہمیشہ سے نواز شریف کا ساتھی تھا اور رہوں گا۔

دانیال عزیز نے پارٹی کیلئے ہر دلعیزی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی جیسا بولے گی، میں ویسا ہی کروں گا۔ سماء

FEDERAL CABINET

state minister

khaqan Abbasi

Tabool ads will show in this div