سینیٹر رفیق رجوانہ، شاہد حامد اور مصطفیٰ رمدے ن لیگ کی قانونی ٹیم میں شامل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سینیٹر رفیق رجوانہ، شاہد حامد اور مصطفیٰ رمدے کو مسلم لیگ ن کی جوڈیشل کمیشن کیلئے قانونی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سینیٹر رفیق رجوانہ، شاہد حامد اور مصطفیٰ رمدے کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

ن لیگ کی قانونی ٹیم جوڈیشل کمیشن کے نوٹس کے جواب کیلئے آج اجلاس کرے گی، جس میں نوٹس کا جواب جمع کرانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن نے پی ٹی آئی کے الزامات کی روشنی میں مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، کمیشن میں جواب جمع کرانے کی آخری تاریخ کل ہے۔ سماء

berlin

father

uzbekistan

Tabool ads will show in this div