سعودیہ نے خواہشات کی کوئی فہرست نہیں دی، وزیراعظم

ویب ایڈیٹر

لندن : وزيراعظم نواز شريف سعودی عرب نے خواہشات کی کوئی فہرست نہيں دی، سلامتی کو خطرہ ہوا تو دفاع کريں گے، چينی سرمايہ کاری سے بے روزگاری ميں کمی آئے گی، پاک چین کوریڈور پورے ملک میں ترقی لائے گا۔

لندن ميں ميڈيا سے گفتگو ميں وزيراعظم مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو شانہ بشانہ کھڑے ہيں، پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے، پاک چين  کوريڈور پورے ملک ميں ترقی لائے گا، اين اے 246 ضمنی انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کو سوچ سمجھ کر کودنا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ميں چين کی سرمايہ کاری تاريخی ہے، پاکستان کی اقتصادی حالت دن بہ دن بہتر ہورہی ہے، ميڈيا بجلی سستی ہونے کی خبر نہيں ديتا، بس مصالحہ دار خبريں چلاتا ہے، ملک ميں ترقی يافتہ منصوبوں پر تيزي سے کام جاری ہے، گوادر بين الاقوامی شہر بننے جارہا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن سے متعلق سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو سوچ سمجھ کر کودنا چاہئے۔ سماء

eid

law

praise

tours

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div