افغستان میں نیٹو قافلے پر خودکش حملہ
کابل : افغانستان میں نیٹو قافلے کے قریب خودکش حملے میں اہلکار ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے کابل کے شہر قرہ باغ میں نیٹو فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا، خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک نیٹو فوجی اہلکار ہلاک، جب کہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے امریکی بگرام ایئرفیلڈ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ سماء