یوم آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Aug 03, 2017

HDL 2300 03-08

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/HDL-2300-03-08.mp4"][/video]

راولپنڈی : پاک فوج کا آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، یوم آزادی تقریبات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ایف سی نے ژوب، کیچ مینا میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد برآمد کرلیا، ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ایف سی نے ژوب کے علاقے کیچ مینا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران بارودی سرنگیں اور بھارتی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک سہولت کار بھی پکڑا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ آپریشن خیبر 4 راجگال بھی کامیابی سے جاری ہے، وادی راجگال میں دہشت گردوں سے بڑا علاقہ کلیئر کروالیا گیا، کور کمانڈر پشاور نے آپریشن کے بعد کلیئر کرائے گئے علاقے کا دورہ کیا۔ سماء

KPK

Tabool ads will show in this div