قومی کرکٹ ٹیم کےکوچ نےاصل ہدف کاتعین کردیا

Mickey Auther Pc Lhr 03-08

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کا جشن اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ اصل ہدف دوہزار انيس کا ورلڈ کپ ہے، جس کے لئے تجربات جاری رکھیں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں میڈیا سےگفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ مکی آرتھرنےبتادیا کہ ٹیم میں رہنے کے لئےکن شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ  ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ عمراکمل کے ٹیم سے باہر رہنے کی وجہ سب کے سامنے ہے۔ فٹنس ہو گی تو ہی کھلاڑی ٹیم میں شامل ہو گاجبکہ وہاب ریاض کوپرفارمنس بہتر کرنےکےلئےخودہی احساس کرنے کی ضرورت ہے۔

کوچ مکی آرتھرنے کہاکہ مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے کے لئے وقت درکار ہوگا۔ اظہر علی، اسد شفیق، حارث سہیل اور بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں میں متبادل بننے کی صلاحیت موجودہےجبکہ ہمارے کھلاڑیوں کے پول میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مکي آرتھر نےمزیدبتایاکہ ٹيم میں جگہ ميں کارکردگي اور فٹنس برقرار رکھ کر ہي رکھي جاسکتي ہے۔ سماء

MICKEY ARTHUR

Tabool ads will show in this div