پاکستان کا نیپال میں زلزلہ سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی
اسٹاف رپورٹ:
اسلام آباد: پاکستان نے نیپال اور بھارت میں زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نواز شریف نے بھارت اور نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور دفتر خارجہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچانے اور صورتحال سے لمحہ با لمحہ باخبر رکھنے کی ہدایت کر دی۔
دفترخارجہ نے بھارت اور نیپال میں پاکستانی سفارت خانوں کو دونوں حکومتوں سے مطلوب امداد کیلئے رابطوں کا کہا ہے۔ دفتر خارجہ نے این ڈی ایم اے کو مختصر نوٹس پر فوری امداد کیلئے تیار رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔ سماء
کا
سے
tsunami
تبولا
Tabool ads will show in this div