وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈکیمرون سےملاقات

ویب ایڈیٹر:


لندن : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی، برطانوی ہم منصب نے اپنی رہائش گاہ کے باہر آکر وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کیلئے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے تو برطانوی ہم منصب کی جانب سے نوازش شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈیوڈ کیمرون نے نواز شریف سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنی رہائش گاہ سے باہر آ کر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔

بعد ازاں ملاقات میں دونوں رہ نماؤں میں باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں یمن تنازعہ اور افغانستان کی صورت حال پر بھی گفت گو کی گئی۔ سماء

کی

Pakistan Army

Tabool ads will show in this div